میٹرواورسپیڈوبس سروس کے کرائے میں 15روپے اضافے کی سمری مسترد کردی

Oct 10, 2023 | 15:31:PM

(24 نیوز )نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا ایک اورعوام دوست فیصلہ،میٹرواورسپیڈوبس سروس کے کرائے میں 15روپے اضافے کی سمری مسترد ۔
 تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کا 24واں اجلاس  منعقد ہوا،صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ابراہیم حسن مراد،سیکرٹری ٹرانسپورٹ،سیکرٹری فنانس اور پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے حکام کی اجلاس میں شرکت، اجلاس میں کرائے میں اضافے کی سمری پیش کی گئی جسے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے مسترد کر دیا، وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ریونیو میں اضافے کیلئے نئے اورمنفرد انداز سے کام کیا جائے، ماس ٹرانزٹ اجلاس میں لاہو رریلوے سٹیشن تاگرین ٹاؤن الیکٹرک بسیں چلانے کی اصولی منظوری دی گئی ، ورلڈ بینک کے تعاون سے لاہور میں پائلٹ پراجیکٹ کے تحت 27 الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی،اسلام آباد و راولپنڈی پاکستان میٹروبس سروس کیلئے بھی الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ 
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے راولپنڈی اورلاہور میں میٹروبس ٹریک کی تعمیر و مرمت کابھی حکم جار ی کر دیا ساتھ ہی قذافی سٹیڈیم اورشاہدرہ ریلوے سٹیشن کی تعمیرومرمت اورتزئین و آرائش کی بھی منظوری دی گئی ،ڈیزل ہائبرڈ  ری جنریٹو بسیں چلانے کی تجویز کا بھی جائزہ لیا گیا، وزیراعلی  پنجاب نے الیکٹر ک بس سروس کیلئے فوری اقدامات کا حکم دے دیا، پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی میں انسانی وسائل کی کمی کو پورا کرنے کی بھی منظوری  دی گئی ۔
محسن نقوی کا کہنا تھاکہ عوام کو معیاری اورمحفوظ سفر کی سہولتیں فراہم کرنا چاہتے ہیں،سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے بریفنگ میں بتایا کہ پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی تقریباً سواارب مسافروں کا ہدف عبور کرچکی ہے،اتھارٹی6بس سروس سسٹم آپریٹ کررہی ہے،اورنج لائن میٹروٹرین پر روزانہ25ہزار طلبہ مفت سفر کررہے ہیں،پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو حکومت پاکستان کی طرف سے ڈویلپمنٹ لیڈر شپ کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

مزیدخبریں