(24 نیوز ) اسرائیل پر فلسطین کے آزادی پسند جنگجوؤں کی جانب سے حملے کے بعد ہلاکتوں اور زخمیوں سے متعلق اعدادوشمار آنے کا سلسلہ جاری ہے ، ایسے میں امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ اب تک حماس کے اسرائیل پر حملے میں 11امریکی ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ متعدد امریکیوں کو حماس کے جنگجوؤں نے یرغمال بنایا ہے۔
جاری ہونے والے اعدادو شمار کے مطابق ارجنٹائین کے 7شہری جبکہ تھائی لینڈ کے 18شہری حماس حملوں میں مارے گئے،دیگر ممالک کے شہری بھی حماس اسرائیل جنگ میں ہلاک ہوئے ہیں جبکہ متعدد لاپتہ ہیں ،حماس کے غیر متوقع حملے کے 4دن بعد بھی جنوبی اسرائیل سے لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیل میں امدادی کارکنوں کو بیری کے علاقے سے 100 سے زائد لاشیں ملی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سموگ : سکولز، مارکیٹس، سرکاری و نجی ادارے بند کرنے کا فیصلہ