وزیراعلیٰ سندھ ایم ڈی کیٹ 2023ء کے انٹری ٹیسٹ کے نتائج منسوخ کرنے کا حکم

Oct 10, 2023 | 18:23:PM

(24 نیوز) نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبولت باقر نے ایم ڈی کیٹ 2023ء کے انٹری ٹیسٹ کے نتائج منسوخ کرنے کا حکم دے دیا۔

ترجمان کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دوبارہ کروانے کا حکم دیا گیا ہے۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے ڈاؤ یونیورسٹی کو ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ منعقد کرنے کی ہدایت دے دی ہے جبکہ ایف آئی اے کو ایم ڈی ٹیسٹ کی انکوائری کی ہدایت دی گئی ہے۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دوبارہ منعقد کرانے کی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائےگا۔

یہ بھی پڑھیے: ایف آئی اے کا ہنڈی حوالہ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن،2ملزم گرفتار

نگراں وزیر صحت سندھ کی ہدایت پر ایم ڈی کیٹ 2023ء پیپرز لیک کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کی گئی تھی۔

نگراں وزیر صحت سندھ کا کہنا تھا کہ ایم ڈی کیٹ 2023ء پیپرز لیک تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کی ہے، اسپیشل سیکریٹری صحت سندھ کی سربراہی میں قائم کمیٹی میں رجسٹرار آئی بی اے، ڈپٹی سیکریٹری ایس جی اے اینڈ سی ڈی اور ڈائریکٹرایف آئی اے سائبر کرائم شامل ہیں۔

کمیٹی میں ایڈیشنل سیکریٹری بورڈ اینڈ یونیورسٹیز ڈیپارٹمنٹ اور ڈپٹی سیکریٹری ٹیک و دیگر بھی شامل ہیں۔

مزیدخبریں