(احمد رضا)ورلڈ کپ 2023 کی میزبانی بھارت کے پاس ہونے کے وجہ سے انتہا پسند بھارتی حکومت کی جانب سے مختلف حیلے بہانوں سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو تنگ کرنے کا سلسلہ جاری ہے ، پہلے پاکستان کرکٹ ٹیم کو تاخیر سے ویزے جاری کیے گئے تو پاکستانی صحافیوں کو ویزے جاری نہ کیے گئے ۔
تاہم اب خبر آئی ہے کہ چیئر مین پی سی بی ذکا اشرف کی جانب سے معاملہ آئی سی سی میں اُٹھائے جانے کے بعد بالآخر بھارت نے ہار مان لی ہے اور پاکستانی صحافیوں کو ویزے جاری کرنے کا گرین سگنل دے دیا ہے ،آئی سی سی نے پاکستانی صحافیوں سے رابطہ کر لیا ہے اور 50سے زائد صحافیوں کو پاسپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کر دی گئی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:سالانہ امتحانات کا اعلان