نگران وزیراعلیٰ کی اچانک گجرات آمد، تھانہ لاری اڈٓا میں فرنٹ ڈیسک اہلکار نہ ہونے پر اظہار برہمی

Oct 10, 2023 | 20:04:PM

This browser does not support the video element.

(دُر ےنایاب) نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے اچانک گجرات میں تھانہ لاری اڈا کا دورہ کیا اور فرنٹ ڈیسک پر کوئی بھی اہلکار ڈیوٹی پر ہونے کی وجہ سے برہمی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ نے ڈی پی او اور ڈی ایس پی کو فوراً طلب کیا جبکہ تھانے کی ناقص حالت پر اور صفائی ستھرائی نہ ہونے کا نوٹس لیا۔

یہ بھی پڑھیے: ایس آئی ایف سی کے اقدامات کا فائدہ صوبے کے ہر علاقے کو پہنچنا چاہیئے، نگران وزیراعظم

وزیراعلیٰ نے ڈی پی او کو فوری عمارت کی حالت درست کرنے کے احکامات جاری کیے اور تھانے میں ریکارڈ کھلا جبکہ مال خانے کی ابتر حالت پر بھی برہمی کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے تھانے میں سائلین سے مسائل بھی معلوم کیے۔ 

مزیدخبریں