وانا اور خیبر میں قبائل پر ہونے والا تشدد قابل مذمت ہے: مولانا فضل الرحمان

Oct 10, 2024 | 00:06:AM
وانا اور خیبر میں قبائل پر ہونے والا تشدد قابل مذمت ہے: مولانا فضل الرحمان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ وانا اور خیبر میں قبائل پر ہونے والا تشدد قابل مذمت ہے۔

جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وانا اور خیبر میں جرگہ شرکاء پر تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ریاست قبائل  کی بات سنے،تشدد اور فائرنگ سے حالات مزید خراب ہوں گے، وانا اور خیبر میں قبائل پر ہونے والا تشدد قابل مذمت ہے، حکومت اور ریاست حالات خراب نہ کریں ، تشدد سے تحریکیں ختم نہیں ہوتیں بلکہ مزید ابھرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کا دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پرسیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین 

مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا ہے کہ مذاکرات سے مسائل حل کئے جائیں، جرگے ،مظاہرے ،دھرنے جمہوریت کا حسن ہیں، معلوم نہیں حکومت اتنی خوفزدہ کیوں ہو جاتی ہیں، جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہیں، زخمیوں کو فوری طبی امداد دی جائے، دعا گو ہوں اللہ پاک زخمیوں کو جلد صحت دے۔