کارتک آریان اورتریپتی ڈمری کی فلم "بھول بھلیاں 3" کاٹریلرریلیزہو گیا

ودیا بالن اورمادھوری ڈکشٹ بھی مرکزی کرداروں میں شامل،فلم یکم نومبرکودیوالی پرریلیزہوگی

Oct 10, 2024 | 09:36:AM

(ویب ڈیسک) کارتک آریان اور تریپتی ڈمری کی فلم "بھول بھلیاں 3" کاٹریلربالآخر ریلیز ہو گیا،فلم کوانیس بزمی نے ڈائریکٹ اور بھوشن کمار نے پروڈیوس کیا ہے۔ 

فلم کے ٹریلرکاشدت سے انتظارکیاجارہاتھاجس میں کارتک آریان کو ایک بار پھر"روح بابا" کے کردار میں دکھایا گیا ہے، جن کی مزاحیہ انداز اور کرشماتی شخصیت نے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔ودیا بالن بھی ان کے ساتھ منجولیکا کے روپ میں جلوہ گر ہوئی ہیں جو اس فلم کا ایک اہم اور خوفناک کردار ہے۔

ٹریلر میں منجولیکا بمقابلہ منجولیکا کا دلچسپ مقابلہ دکھایا گیا ہے جس میں روح بابا اور منجولیکا کے درمیان ہونے والے تصادم کی جھلکیاں بھی شامل ہیں ۔

"بھول بھلیاں 3" میں کارتک آریان کے ساتھ ودیا بالن، مادھوری ڈکشٹ اور تریپتی ڈمری مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے جبکہ وجے راز، راجپال یادو، سنجے مشرا اور اشونی کالسیکر جیسے معروف اداکار بھی معاون کرداروں میں شامل ہیں۔

فلم کے میوزک پربھی بہت کام ہواہے،"بھول بھلیاں 3" اس دیوالی پر یکم نومبر 2024 کو پردہ سیمیں پر ریلیز ہو رہی ہے۔

مزیدخبریں