ایس سی او اجلاس, محسن نقوی کا اسلام آباد کا دورہ،انتظامات کا جائزہ لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کا دورہ کیا ہے۔
محسن نقوی نے ڈی چوک، شاہراہِ دستور، مری روڈ اور اسلام آباد ایکسپریس وے کا معائنہ کیا،وزیرِ داخلہ نے ایس سی او سربراہی کانفرنس کے لیے تزئین و آرائش کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر انہوں نے ہدایت کی کہ تزئین و آرائش اور تعمیراتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔
محسن نقوی نے وی وی آئی پی روٹس پر تجاوزات ہٹانے کا بھی حکم دیا،انہوں نے کہا کہ ایس سی او سربراہی کانفرنس کے شایانِ شان انتظامات کیے جائیں گے۔