سنجے دَت ایک بارپھر شادی کے بندھن میں بندھ گئے

ویڈیو میں سنجوبابازعفرانی رنگ کے کرتے اورمانیتاسفید پرنٹڈ شلوار قمیض پہنے ہوئے ہیں

Oct 10, 2024 | 10:52:AM
سنجے دَت ایک بارپھر شادی کے بندھن میں بندھ گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف اداکارسنجے دت ایک بار پھر شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

سنجے دت اور مانیتا کی شادی 2008 میں ہوئی تھی ،اب تقریباً سولہ سال بعد دونوں نے دوبارہ شادی کرلی ہے جس کی ویڈیو  سوشل میڈیاپروائرل ہوگئی ہے۔

وائرل ویڈیو میں سنجے دت کو زعفرانی رنگ کے  کرتے میں دیکھا جا سکتا ہے جبکہ مانیتا دت سفید پرنٹڈ شلوار قمیض پہنے ہوئے ہے،مانیتا دت نے سر کو ڈھانپا ہوا ہے،اسی طرح سنجے دت نے ماتھے پرتلک لگایا ہوا ہے،ویڈیو میں سنجے دت اور مانیتا دت کو ہندو رسم وراج کے مطابق چکر لگاتے ہوئے دیکھاجاسکتاہے۔

 سنجے دت کی اہلیہ مانیتا دت نے ویڈیو کے ساتھ ایک پرانی تصویر بھی شیئر کی ہے جس میں انہیں مندر میں ایک ساتھ بیٹھے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ سنجے دت کی مانیتا دت سے محبت کی شادی ہے، دونوں کے جڑواں بچے ہیں جن میں بیٹے کا نام شہران دت اور بیٹی کا نام اقرا دت ہے،سنجے دت کی پہلی شادی 1987 میں ریچا شرما سے ہوئی تھی جو 1996 میں برین ٹیومر کی وجہ سے انتقال کر گئیں،پہلی شادی سے ان کی ایک 36 سالہ بیٹی تریشالا دت بھی ہے،بیوی کے انتقال کے بعدانہوں نے ایئرہوسٹس اور ماڈل ریا پلئی سے فروری 1988 میں شادی کی ،مگر 2008ء میں دونوں میں علیحدگی ہوگئی تھی۔