پاکستان اور سعودی عرب کے مابین معاشی تعاون کا نیا دور شروع ہوگیا، سعودی وزیر سرمایہ کاری

Oct 10, 2024 | 11:27:AM

(24نیوز)سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز الفاح نے اسلام آباد میں منعقد پاک سعودی بزنس فورم سے خطاب میں اس عزم کا ظہار کیا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاشی تعاون کا نیا دور شروع ہوگیا۔ پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے پرعزم ہیں۔

خالد بن عبدالعزیز الفاح کی قیادت میں سعودی سرمایہ کاروں اور تاجروں پرمشتمل وفد گزشتہ روز اسلام آباد پہنچا تھا۔ اسلام آباد میں ’پاک سعودی بزنس فورم‘ کا مقصد دوطرفہ تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دینے پر غور کرنا ہے۔ تقریب کے باقاعدہ آغاز سے قبل آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے خالد بن عبدالعزیز الفالح کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص مختلف شعبوں میں برادرانہ دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تقریب سے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر تجارت جام کمال، وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک، سربراہ آئی ایف سی ولید المرشد نے بھی خطاب کیا۔

اس موقع پرسعودی وزیر سرمایہ کاری خالدبن عبدالعزیز الفالح نے کہا ہے کہ پاک سعودیہ بزنس فورم تاجروں کے لیے اہم ہے، پاکستان ہمارے لیے دوسرا گھر ہے، پاکستان اورسعودی عرب اسٹریٹجک شراکت دارہیں، دونوں ملکوں کےتعلقات کی طویل تاریخ ہے اور دونوں ملکوں کےدرمیان مذہبی اورروحانی تعلق قائم ہے۔

خالد بن عبدالعزیز نے کہا کہ تجارت کوبڑھانے کےلیے ہمیں جغرافیائی قربت کا فائدہ اٹھانا چاہیے، وسطیٰ اورجنوبی ایشیامیں ترقی کےوسیع امکانات موجود ہیں، سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کاوہاں کی ترقی میں اہم کردارہے۔

انہوں نے کہا کہ آج 27 مفاہمت کی یاداشتوں پردستظ کیےجائیں گے، مفاہمتی یاداشتیں دوطرفہ اقتصادی تعاون میں اہم سنگ میل ہیں، معاہدے کےتحت سرمایہ کاری کےتعلقات کومضبوط بنانےکےعزم کا اظہار ہے۔

خالد بن عبدالعزیز نے کہا کہ دوطرفہ تجارت کےفروغ میں ایس آئی ایف سی کی کوششوں کی تعریف کرتاہوں، پاک سعودیہ تعلقات نئی بلندیوں پرپہنچ چکی ہیں۔

اسلام آباد میں پاکستان سعودی عرب بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیر سرمایہ کاری خالدبن عبدالعزیز الفالح کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ اورجنوبی ایشیا کے خطوں میں ترقی کے وسیع امکانات ہیں، علاقائی خوشحالی کے ہدف کے حصول کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔

سعودی وزیر سرمایہ کاری نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کی باہمی تجارت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، تجارت کو بڑھانے کے لیے ہمیں جغرافیائی قربت کا فائدہ اٹھانا چاہیئے، پاک سعودی عرب کے درمیان اقتصادی تعاون انتہائی اہم ہے۔

خالد بن عبدالعزیزالفالح نے مزید کہا کہ پاک سعودیہ بزنس فورم تاجروں کے لیے اہم ہے، پاکستان ہمارے لیے دوسرا گھر ہے، پاکستان اور سعودی عرب اسٹریٹجک شراکت دار ہیں، دونوں ملکوں کے تعلقات کی طویل تاریخ ہے، دونوں ملکوں کے درمیان مذہبی اور روحانی تعلق قائم ہے۔

مزیدخبریں