خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس،شریک ملزم کی درخواست ضمانت خارج 

Oct 10, 2024 | 11:31:AM
خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس،شریک ملزم کی درخواست ضمانت خارج 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین جمالی)معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ اور اغواء برائے تاوان کیس میں عدالت نے آمنہ عروج کے شریک ملزم ممنون حیدر کی درخواست ضمانت خارج کرنے کا حکم دے دیا۔

فیصلہ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے سنایا،ملزم ممنون حیدر کی ضمانت پر فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد ڈپٹی پراسیکیوٹر عبد الجبار ڈوگر نے ضمانت خارج کرنے کی استدعاکی، پراسیکیوٹرنے کہاکہ ملزم ممنون حیدرنے آمنہ عروج کے فلیٹ پر ویڈیو کیلیے خفیہ  کیمرہ نصب کیا،اس کیمرے کی ویڈیو میں ملزم خود بھی آتا جاتا دکھائی دے رہا ہے،پراسیکیوٹرنے استدعاکی کہ مقدمہ کا چالان تیار ہے،اب ٹرائل شروع ہو گا ضمانت خارج کی جائے۔

ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے وکیل محمد مدثر چوہدری اور صہیب رومی ایڈووکیٹ پیش ہوئے،مدعی فریق  نے کہاکہ ملزمان نے خلیل الرحمان قمرکو ٹریپ کرنے کیلئے خفیہ ویڈیو بنائی۔

آمنہ عروج اور ممنون حیدر سمیت دیگر پر خلیل الرحمان قمر کے اغواء کا الزام ہے، ملزم ممنون حیدر نے جیل سے ضمانت کی درخواست دائر کی تھی،مرکزی ملزمہ آمنہ عروج،شریک ملزم حسن شاہ اوررفیق عرف فیکی سمیت دیگر جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔