گنڈا پور کا فیصل کریم کنڈی سے رابطہ، گرینڈ جرگے میں شرکت کی دعوت

Oct 10, 2024 | 11:49:AM
 گنڈا پور کا فیصل کریم کنڈی سے رابطہ، گرینڈ جرگے میں شرکت کی دعوت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) گرینڈ جرگے کیلئے خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے گورنر فیصل کریم کنڈی سے پہلا باضابطہ رابطہ کر لیا۔

علی امین گنڈاپور نے گورنر فیصل کریم کنڈی کو گرینڈ جرگے میں شرکت کی دعوت دی،دوسری جانب گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی اسلام آباد سے پشاور کے لیے روانہ ہو گئے ہیں، انہوں نے اسلام آباد میں تمام مصروفیات ترک کر دیں۔

فیصل کریم کنڈی وزیرِ اعلیٰ ہاؤس میں گرینڈ جرگے میں شریک ہوں گے، جرگہ تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کی مشاورت سے بلایا گیاہے۔

گرینڈ جرگے میں امن و امان کی صورتحال، پشتون قومی جرگہ اور مختلف امور پر بات ہو گی۔