فردوس جمال سے پرانی باتیں اگلوائی گئیں،بشریٰ انصاری

کسی کو بھی عمر،جسامت، رنگت اور لباس پر طعنے نہیں دینے چاہئیں یہ غلط عمل ہے

Oct 10, 2024 | 13:01:PM
فردوس جمال سے پرانی باتیں اگلوائی گئیں،بشریٰ انصاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ چند ہفتے قبل ایک ٹی وی شو میں سینیئراداکارفردوس جمال سے پرانی باتیں اگلوائی گئیں۔

سینیئراداکارہ نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے ایک مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی جہاں مختلف پہلوئوں پر کھل کر بات کی۔

بشریٰ انصاری نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شکوہ کیا کہ ان کے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر انہیں سب سے زیادہ ان کی عمر کے طعنے دیئے جاتے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ چونکہ ان کی اداکاری اور کیریئر شاندار رہا ہے اس لیے لوگوں کو اور کوئی بات سمجھ نہیں آتی تو انہیں عمر کے طعنے دینے لگتے ہیں، کسی کو بھی عمر،جسامت، رنگت اور لباس پر طعنے نہیں دیئے جانے چاہئیں،یہ غلط عمل ہے۔

 انہوں نے کہا کہ شاید انہیں عمر کے طعنے دینے والوں کو لگتا ہے وہ ان کے طعنوں سے چھپ جائیں گی یا پھر وہ ان کے طعنوں سے جوان ہوجائیں گی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چند ہفتے قبل ایک ٹی وی پروگرام میں فردوس جمال جیسے سینیئر اداکار سے پرانی باتیں اگلوائی گئیں۔انہوں نے فردوس جمال کا نام لیے بغیر کہا کہ وہ انتہائی شاندار اور سینیئر اداکار ہیں،انہوں نے بہت ہی اچھا کام کیا ہوا ہے لیکن ٹی وی پروگرام میں ان سے پرانی باتیں اگلوائی گئیں،اگرفردوس جمال نے ماضی میں غلطی سے کوئی بات کہہ دی تھی تو لازمی نہیں تھا کہ اسی بات کو دوبارہ دہرایا جاتا،فردوس جمال سے پرانی بات اگلوائی گئی تاکہ لوگ اس بات کو مزید اچھالیں اور ہنگامہ بنے۔

یہ بھی پڑھیں:شوہرنے شادی کے بعدانا کی وجہ سے مجھےشوبزمیں کام سے روک دیا،سعدیہ امام

واضح رہے کہ فردوس جمال نے رواں سال اگست میں ایک ٹی وی پروگرام میں میزبان کے سوال پر ایک بار پھر ماہرہ خان اور ہمایوں سعید پر کھل کر تنقید کرتے ہوئے کہاتھاکہ ماہرہ خان عمر رسیدہ ہو چکی ہیں،اب اگر وہ کسی کو خوبصورت نظر آتی ہیں تو اس میں ان کا کوئی قصور نہیں، انہیں ہیروئن نہیں بلکہ دوسرے کرداروں میں آنا چاہیے۔اسی طرح انہوں نے ہمایوں سعید سے متعلق پوچھے گئے سوال پر کہا تھا کہ وہ اپنے وسائل استعمال کرکے خود سے اچھے اداکاروں کو آگے آنے نہیں دیتے۔