ملک کے33ایئرپورٹ میں سے 8  غیرفعال،اتھارٹی کوکروڑوں کا نقصان  

Oct 10, 2024 | 13:02:PM
ملک کے33ایئرپورٹ میں سے 8  غیرفعال،اتھارٹی کوکروڑوں کا نقصان  
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (سعید احمد) ملک کے33 میں سے 8 ائیرپورٹ غیرفعال ہونےسےمذکورہ ایئرپورٹس پرفلائٹس آپریشن نہ ہونےسےاتھارٹی کوکروڑوں کا نقصان ہونے لگا۔
 ذرائع کے مطابق ایئرپورٹ غیر فعال ہونے کے باوجود عملہ تعینات  ہے، ہر ماہ تنخواہوں کی ادائیگی ودیگراخراجات ادارے پر بوجھ  ہیں۔بنوں، دالبندین، پارہ چنار، خضدار، روالا کوٹ،مظفرآبادایئرپورٹ سےفلائٹس آپریشن بند ہے،علاوہ ازیں سیدو شریف ، سہیون شریف اور سبی ایئرپورٹ سے بھی کئی سالوں سے فلائٹس آپریشن بند ہے۔
ترجمان پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی( پی اےاے) کے مطابق ایئرپورٹس پروازوں کی ڈائیورشنزکیلئےاستعمال ہوسکتےہیں،کوئی بھی ایئرلائن اپنا فلائٹ آپریشن کسی وقت بھی شروع کرسکتی ہے ،پی اے اے فلائٹ سیفٹی و ملک بھر میں ہوائی نیٹ ورک کی دستیابی کو یقینی بنا رہا ہے۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: