ملتان ٹیسٹ کے چوتھے روز ’انہونی‘ہوگئی

Oct 10, 2024 | 13:27:PM

(24 نیوز)ملتان ٹیسٹ کے چوتھے روز براڈکاسٹرز کو کڑکتی دھوپ میں بٹھادیا گیا ،اسے انہونی کہیں یا ایسے کو تیسا ۔تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز براڈ کاسٹرز جب بیٹھے تو دھوپ میں سختی کل سے زیادہ تھی،اس کے باوجود ان کے سروں پر چھتری نہیں تھی،ایسا کیوں ہوا؟

ایک روز قبل سوشل میڈیا پر تصویر وائرل ہوئی تھی جب ناصر حسین اپنی چھتری خود پکڑے بیٹھے تھے،عامر سہیل و دیگر کیلئے پیچھے موجود سٹاف ممبرز نے چھتریاں اٹھارکھی تھیں،پھر کیا تھا؟نوابی،افسری اور ناصر کی سادہ مزاج  کے ساتھ ان کے عمل کو سراہا گیا،پاکستانی عمل کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

ضرورپڑھیں:ملتان ٹیسٹ : برتری ختم ،شاہینوں پرشکست کے بادل منڈلانے لگے

اس پر آج نہ صرف سر سے چھت گئی بلکہ سافٹ ویئر بھی اپ ڈیٹ ہوگیا۔

مزیدخبریں