ہری پور میں اطالوی خاتون کلاڈیا کاقبول اسلام 

مفتی اظہرمحمود ہزاروی نے گواہان کی موجودگی میں کلمہ طیبہ پڑھایا، اسلامی نام کلثوم بی بی رکھ دیا

Oct 10, 2024 | 15:35:PM

(شاہدتبسم)ہری پورمیں اٹلی کی خاتون کلاڈیا نے اسلام قبول کرلیاجس کے بعد اس کا اسلامی نام کلثوم بی بی رکھا گیا ہے۔ 

اطالوی خاتون خصوصی طور پر ہری پورکےمعروف عالم و دینی شخصیت مفتی اظہرمحمود کی آن لائن تعلیمات سے متاثرہ ہوکر ہری پور آئیں جس کے بعد اس نے مفتی اظہرمحمود کے ہاتھوں اسلام قبول کر لیا۔

مفتی اظہرمحمود ہزاروی نے گواہان کی موجودگی میں کلمہ طیبہ پڑھایا اور اسلامی نام کلثوم بی بی رکھ دیا۔

 

مزیدخبریں