شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس، راولپنڈی کے ہسپتالوں میں ہائی الرٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی )اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے حوالے سے راولپنڈی کے تمام ہسپتالوں کو ہائی کو الرٹ کر دیا گیا ۔
محکمہ ہیلتھ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ 15 اور 16 اکتوبر کو سرکاری ہسپتالوں میں ہائی الرٹ رہے گا ،تمام سرکاری ہسپتالوں کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں،ہسپتالوں میں بیڈز ،تمام گروپس کے خون کی بوتلیں اور ہر قسم کی ویکسین موجود ہو ،نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ ہسپتالوں کے سی سی ٹی وی کیمرے مکمل طور پر فعال ہوں،1122 سمیت تمام ہسپتالوں کی ایمبولینسز سٹاف کے ساتھ فعال ہوں ،ہسپتالوں میں بجلی اور پانی کا نظام بھی مکمل طور پر فعال ہو،انتظامیہ اور ہسپتال عملے میں رابطے کے لئے ہیلپ لائن 1033 استعمال ہو گی ۔