امریکی ڈالر نے روپے کی درگت بنا دی ، قیمت کہاں پہنچ گئی ؟جانیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)روپے کی بے قدری کا سلسلہ نہ رک سکا، ڈالر کی قیمت پھر آسمان پر پہنچ گئی ۔
سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 7 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 277.72 روپے سے بڑھ کر 277.79 روپے پر بند ہوا،اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر2 پیسے کمی سے 279.59 روپے کا ہوگیا ، دیگر کرنسیوں کی بات کریں تو اوپن مارکیٹ میں یورو 56 پیسے کمی سے 305.10 روپے ،برطانوی پاؤنڈ 14 پیسے کمی سے 364.93 روپے ،یو اے ای درہم 76.06 روپے پر برقرار رہا جبکہ سعودی ریال 1 پیسےبڑھ کر 74.18 روپے کا ہوگیا۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج کی بات کریں تو ،بلندی کی جانب بڑھتے اعشاریوں کو بریک لگ گئی ہے ، سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا منفی اختتام ہوا ہے ، 100 انڈیکس 216 پوانٹس کی کمی سے بند ہوا ،100 انڈیکس 85ہزار 453 کی سطح پر کاروبار کا اختتام ہوا ،آج کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 86ہزار 16 کی بلند سطح تک ٹریڈ ہوا،آج 27 ارب روپے مالیت کے 50 کروڑ شئیرز کا کاروبار ہوا۔