صدر آصف زرداری کی چینی سفیر سے ملاقات، چینی شہریوں کی ہلاکت پر اظہار تعزیت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے عوامی جمہوریہ چین کے سفارت خانے کا دورہ کیا،صدر مملکت نے چینی سفیر جیانگ زئے دونگ کے ساتھ ملاقات کی اور7 اکتوبر کو دہشت گردانہ حملے میں چینی شہریوں کی ہلاکت پر پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب سے دلی تعزیت کا اظہار کیا،صدر مملکت کی دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت ، گھناؤنے جرم کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
صدر مملکت نے دکھ کی گھڑی میں چینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ چینی حکومت اور عوام کا پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اہم کردار ہے ، دونوں ممالک کے دشمن دونوں ریاستوں کے مابین بڑھتی شراکت داری نہیں دیکھ سکتے ، صدر مملکت کا مزید کہناتھا کہ دشمن عناصر کی بزدلانہ کارروائیاں دوستوں کے درمیان دوستی کے بندھن کو کمزور نہیں کر سکتیں،صدر مملکت نے پاکستان میں مقیم چینی شہریوں کا تحفظ اور سلامتی یقینی بنانے کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں:خاوند نے بیوی اور ساس کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا