مبارک ثانی کیس: سپریم کورٹ نے 6 فروری اور 24 جولائی کے فیصلے واپس لے لئے

Oct 10, 2024 | 17:48:PM

(امانت گشکوری  ) سپریم کورٹ نے مبارک ثانی کیس  کے گزشتہ فیصلے واپس لے لیے۔ 

سپریم کورٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ گزشتہ فیصلوں سے متاثر ہوئے بغیر ضمانت کیس کا ٹرائل چلائے،فیصلہ کے مطابق وفاق اور پنجاب کی جانب سے 24 جولائی فیصلے میں غلطیوں کی تصحیح کیلئے درخواست دائرکی گئی ہے، درخواستوں کی بنیاد پر 19 علما اکرام کو نوٹس کئے گئے،فیصلے میں بتایا گیا ہے کہ علما کرام نے پیرا 7,42 اور 49 (ج) پر اعتراضات کئے، موقف سننے کے بعد 6 فروری اور 24جولائی کے فیصلے میں معترضہ پیراگرافس کوحذف کیا جاتا ہے۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ تصحیح شدہ فیصلے کے بعد 6 فروری اور 24 جولائی کے فیصلے واپس لیے جاتے ہیں، ٹرائل کورٹ گزشتہ فیصلوں سے متاثر ہوئے بغیر ضمانت کیس کا ٹرائل چلائے۔

مزیدخبریں