صدر آصف علی زرداری 2روزہ دورے پر ترکمانستان پہنچ گئے

Oct 10, 2024 | 18:14:PM
صدر آصف علی زرداری 2روزہ دورے پر ترکمانستان پہنچ گئے
کیپشن: صدر آصف زرداری، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) صدر مملکت آصف علی زرداری 2 روزہ دورے پر ترکمانستان پہنچ گئے۔

صدر مملکت عشق آباد میں منعقد ہونے والے "وقت اور تہذیبوں کے باہمی تعلقات  امن اور ترقی کی بنیاد" کے موضوع پر بین الاقوامی فورم میں شرکت کریں گے۔

فورم کا انعقاد عظیم ترکمان مفکر، شاعر اور فلسفی مخدوم گلی فراگی کی 300 ویں سالگرہ کی مناسبت سے کیا جا رہا ہے،صدر مملکت دورے کے دوران فورم کی سائیڈ لائنز پر ترکمانستان کی قیادت  سے ملاقات بھی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:بجلی فی یونٹ 10 روپے سستی ؟ وزیر توانائی اویس لغاری کا اہم بیان