گھوٹکی:دو برادریوں میں جھگڑا، فائرنگ سے 3 افراد قتل، 5 شدید زخمی

Oct 10, 2024 | 18:58:PM

(24 نیوز) گھوٹکی میں کولاچی اور شیخ برادری کے درمیان بچوں کی لڑائی سے تنازعہ شروع ہوا اور بات فائرنگ تک جا پہنچی جس کے نتیجے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ خاتون سمیت 5 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

گھوٹکی پولیس کے مطابق ماتھیلو روڈ پر کولاچی اور شیخ برادری کے  فریقین میں جھگڑا ہوا، فائرنگ کے نتیجے میں کولاچی برادری کے 3 افراد قتل ہو گئے، جاں بحق ہونے والوں میں فدا حسین کولاچی، عمران کولاچی اور بچہ انیس شامل ہیں، فائرنگ سےخاتون سمیت 5 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’’پاکستان میں بجلی کی فی یونٹ قیمت 10 روپے سے کم ہونی چاہیے‘‘

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ زخمیوں اور مقتولین کو ہستپال منتقل کر دیا گیا ہے، دونوں فریقین میں تصادم بچوں کی لڑائی کے باعث ہوا، واقعہ کی مزید تحقیقات کی جارہی ہے، جائے وقوع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موجود ہے۔

مزیدخبریں