ملتان ، ساہیوال سمیت پنجاب کے 8 شہروں میں دفعہ 144 نافذ

Oct 10, 2024 | 19:21:PM
ملتان ، ساہیوال سمیت پنجاب کے 8 شہروں میں دفعہ 144 نافذ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصرکھوکھر)محکمہ  داخلہ نے پنجاب کے 8 اہم شہروں میں  فوری دفعہ 144 نافذ کر دی، جس کا اطلاق آج سے آئندہ 2 روز کیلئے کیا گیا ہے ۔

 جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ملتان، ساہیوال، سرگودھا، گوجرانولہ، وہاڑی، پاکپتن، اوکاڑہ اور وزیر آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے ،ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، مظاہرے، احتجاج اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد ہے ،حکومت پنجاب نے صوبے کے 8 اضلاع میں 3 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کی ہے ،پابندی کا اطلاق جمعرات 10 اکتوبر سے ہفتہ 12 اکتوبر تک ہو گا،دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ متعلقہ ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر کیا گیا۔

سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی اجتماع دہشت گردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے،امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے احکامات جاری کیے گئے ،محکمہ داخلہ نے 8 اضلاع میں دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔