(اشرف خان)سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر میں اضافہ جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں کمی ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک کے ذخائر میں 10.63 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوگیا، اعلامیہ کے مطابق سٹیٹ بینک کے ذخائر16 اپریل 2022 کی بلند سطح 10.80 ارب ڈالر پر پہنچ گئے ۔
دوسری جانب کمرشل بینکوں کے ذخائر 4.22 کروڑ ڈالر کم ہوکر 5.23 ارب ڈالر پر آگئے ،ملکی مجموعی زرمبادلہ ذخائر 10 اکتوبر تک 6.41 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:بجلی کی فی یونٹ قیمت 10روپے ؟ وزیر توانائی نے پاکستانیون کو نوید سنا دی