پاک انگلینڈ ٹیسٹ کے دوران ’قیدی نمبر 804‘ کی سپیشل انٹری

Oct 10, 2024 | 21:07:PM

(24نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے ملتان میں انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے ٹیسٹ میچ ایک کھلاڑی کا ہیٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔کھلاڑی نے جو ٹیسٹ ہیٹ پہنا ہوا تھا اس پر ”804“ درج تھا، جو اڈیالہ جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کا قیدی نمبر ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عامر جمال کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں مذکورہ ہیٹ پہنے دیکھا جا سکتا ہے، اس ہیٹ کے کنارے پر انتہائی چھوٹے سائز میں ”804“ لکھا ہوا ہے۔

یہ ویڈیو وائرل ہوئی تو پی ٹی آئی کے حامی صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا کہ عامر جمال بھی عمران خان کو سپورٹ کرتے ہیں اور ان کے دیوانے ہیں۔

  خیال رہے کہ عمران خان کے جیل جانے کے بعد پی ٹی آئی کے کارکنوں اور حامیوں میں ”قیدی نمبر 804“ کی اصطلاح عام ہوگئی ہے۔ اسی نمبر کی شرٹس، ٹوپیاں اور دیگر سامان بھی مارکیٹ میں دستیاب ہے۔

حال ہی میں لاہور پولیس نے گاڑی پر غیر قانونی نمبر پلیٹ کا استعمال کرنے پر معروف ٹک ٹاکر کو گرفتار کیا تھا جس کا نمبر ”آئی کے 804“ تھا۔

عام جمال کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صحافی قادر خواجہ نے سوال اٹھایا کہ عامر جمال نے ٹیسٹ میچ میں جو کیپ پہنی ہے اس کے اندر 804 کیوں لکھا ہوا ہے؟

 

 صحافی عرفہ فیروز زکی نے لکھا کہ ہمیں اچھی طرح پتا ہے کہ عامر جمال نے ہیٹ پر 804 نمبر کیوں لکھا۔

 

ایک صارف کا کہنا تھا عامر جمال بھی قیدی 804 کے دیوانے نکلے، وائرل کریں۔

 

یہ بھی پڑھیں:سلمان خان ابتک سنگل کیوں ہیں؟کس اداکارہ نے شادی نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا؟

مزیدخبریں