ائیر پورٹس پر ای گیٹس کی تنصیب کھٹائی میں پڑ گئی ، ٹینڈر کی تاریخ میں تیسری بار توسیع 

Oct 10, 2024 | 22:44:PM

(سعید احمدسعید ) ملک کے بڑی ایئر پورٹس پر ای گیٹس کی تنصیب کا منصوبہ بھی کھٹائی میں پڑ گیا،  ٹینڈر کی تاریخ میں تیسری بار توسیع کر دی گئی ۔

ذرائع کے  مطابق تیز ترین امیگریشن منصوبے کے لیے ’’ای گیٹس‘‘ منصوبے میں بھی ایرپورٹس اتھارٹی کا  مبینہ طور پر من پسند کمپنی کو نوازنے کی کوشش کی جا رہی ہے،ای گیٹس منصوبے کے ٹینڈر کی تاریخ میں تیسری بار توسیع کرکے 25 اکتوبر کردی گئی،بڈ جمع کرانے کے لیے پہلے تاریخ 10 اگست تھی، ای گیٹس ٹینڈر کی تاریخ میں 15 اکتوبر تک توسیع کی گئی، اب تیسری بار ای گیٹس منصوبے کے لیے ٹیندر کی تاریخ 25 اکتوبر تک توسیع کردی گئی۔

ای گیٹس منصوبہ 2 ارب روپے سے زائد مالیت کا ہے، پاکستان ایرپورٹس اتھارٹی کی انتظامیہ نے اچانک ای گیٹس کے تینڈر کی تاریخ میں توسیع کی ہے، ای گیٹس منصوبہ پہلے کمرشل ڈاریکٹوریٹ دیکھ رہا تھا، ڈی جی کی ہدایت پر ای گیٹس منصوبہ انجینئرنگ ڈائریکٹوریٹ کو دیا گیا ہے، ای گیٹس لگنے سے ملک کے بڑے ائر پورٹس پر مسافروں کو تیز ترین امیگریشن ہوسکے گی۔

مزیدخبریں