ادب کا نویل انعام جنوبی کوریا کی مصنفہ نے اپنے نام کرلیا  

Oct 10, 2024 | 23:37:PM
ادب کا نویل انعام جنوبی کوریا کی مصنفہ نے اپنے نام کرلیا  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ادب کا نوبل انعام پہلی بار جنوبی کوریا کی مصنفہ نے اپنے نام کرلیا۔

جنوبی کوریا کی لکھاری ہان کانگ کو نثر اور شاعری میں تاریخی المیوں، صنفی تفریق اور انسانی زندگی کی نزاکتوں کو منفرد اسلوب میں بیان کرنے پر رواں برس کے ادب نوبیل ایوارڈ کیلئے منتخب کیا گیا۔

اس کے علاوہ کیمسٹری کے شعبے میں 2024 کا نوبل انعام 3 سائنسدانوں کو مشترکہ طور پر دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ 
امریکا کی واشنگٹن یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ بیکر، جبکہ گوگل ڈیپ مائنڈ کے برطانیہ سے تعلق رکھنے والے سائنسدانوں Demis Hassabis اور جان ایم جمپر کو یہ اعزاز زندگی کی بنیاد سمجھے جانے والے پروٹینز کے سٹرکچر پر کئے جانے والے کام پر دیا گیا۔

رائل سوئیڈش اکیڈمی آف سائنسز کے مطابق کیمسٹری کا آدھا نوبل انعام امریکا کے ڈیوڈ بیکر کو کمپیوٹیشنل پروٹین ڈیزائن جبکہ باقی آدھا انعام گوگل ڈیپ مائنڈ کے ماہرین کو پروٹین سٹرکچر کی پیشگوئی پر دیا جا رہا ہے۔

ان سائنسدانوں نے پروٹینز کے راز کمپیوٹنگ اور آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کے ذریعے دریافت کئے۔

دیگر کیٹیگریز: دنیا
ٹیگز: