(روزینہ علی,طیب سیف)قائداعظم یونیورسٹی میں طلبا کے دو گروپس میں شدید تصادم ہو گیا، فائرنگ اور تصادم کے نتیجے میں متعدد طلبا زخمی ہو گئے جن میں ایک کی حالت انتہائی تشویشناک ہے،زخمی طالب علم کو تشویشناک حالت میں پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تصادم یونیورسٹی کے ہاسٹل میں ہوا،یونیورسٹی کے ایک ہاسٹل میں طلبا تنظیم کی جانب سے آگ بھی لگائی گئی،قائد اعظم یونیورسٹی انتظامیہ نے بوائز ہاسٹلز خالی کروانے کا فیصلہ کرلیا،انتظامیہ کاکہنا ہے کہ ہاسٹلز ایس سی او سمٹ کے باعث بوائز ہاسٹلز خالی کروائے جارہے ہیں،تمام طلبا کو کل سے ہاسٹلز چھوڑنے کی ہدایت کر دی گئی ہے،انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ 20 اکتوبر تک بوائز ہاسٹلز بند رہیں گے۔
دوسری جانب فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ بجھانے یونیورسٹی پہنچ گئیں۔