(مانیٹرنگ ڈیسک)اکثر آپ نے سنا ہو گا کہ سوشل میڈیا پر لوگ ناپسندیدہ فالورز سے جان چھڑوانا چاہتے ہیں مگر ایسا وہ ان کو بلاک کرکے ہی کرسکتے ہیں مگر اب ٹوئٹر نے مشکل آسان بنا دی ہے۔ٹوئٹر جلد ایک ایسا فیچر متعارف کروائے گا جس کی مدد سے آپ ناپسنددیدہ لوگوں سے باآسانی چھٹکارا حاصل کرلیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر کا یہ فیچر ابھی ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز کےلیے ہے جسے جلد ہی اینڈروئیڈ اور آئی او ایس پر بھی متعارف کروایا جائے گا جس کے بعد آپ کو ناپسندیدہ فالورز سے جان چھڑوانے کیلئے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ میں پروفائل پر جانا ہوگا اور فالوورز کی لسٹ (فہرست) کھولنا ہوگی۔ لسٹ کے سامنے آنے پر ہر فالوور کے ساتھ تین نقطوں والا ایک آئیکن بھی دکھائی دے گا۔ اس آئیکن پر کلک کریں گے تو آپ کے سامنے مختلف آپشنز آجائیں گے جن میں سے ایک Remove this follower یعنی ’’اس فالوور کو ہٹا دیں‘‘ بھی ہوگا۔
یہ آپشن منتخب کرنے پر ایک وارننگ نمودار ہوگی جس میں بتایا جائے گا کہ اس فالوور کو ریموو کردیا جائے گا اور آپ کی نئی ٹویٹس کے بارے میں اسے اطلاع (نوٹی فکیشن) نہیں بھیجی جائے گی۔ البتہ یہ مستقبل میں آپ کو دوبارہ فالو کرسکے گا۔
وارننگ کے نیچے دو بٹن ہوں گے جن میں سے ایک کینسل اور دوسرا ریموو کا ہوگا۔ریموو پر کلک کرکے آپ اس ناپسندیدہ فالوور کو اس فہرست میں سے نکال باہر کرسکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش ، نشیبی علاقوں میں پانی جمع