بولو پاکستان میں کورونا ودیگر معلومات فراہم کرنے والاڈیجیٹل پلیٹ فارم

Sep 10, 2021 | 12:01:PM

(24 نیوز)بولو  کا مقصد پاکستان  بھر میں  کوویڈ-19، شناختی دستاویزات، سماجی بہبود  اور  دیگر  آہم  موضوعات پر قابل اعتماد اور تصدیق شدہ معلومات فراہم کرنا ہے۔

بولو ٹیم پاکستان میں کورونا وائرس کی سہولیات کے حوالے سے معلومات قابل اعتماد سرکاری اور غیر سرکاری ذرائع کی مدد سے مرتب کرتی ہے۔ یہ مرتب شدہ معلومات بولو ویب سائٹ پر انگریزی اور اردو دونوں زبانوں میں مضامین کی شکل میں پوسٹ کی جاتی ہیں۔

اس ویب سائٹ  پر ایک سروسز  ڈائریکٹری  بھی  موجود  ہے  جو چاروں صوبوں میں موجود سروسز کے  بارے  میں  تفصیلات فراہم کرتی ہے۔  ویب سائٹ کے اِس سیکشن میں درج بیشتر سہولیات یا تو بلا معاوضہ ہیں یا غریب اور کم آمدنی والے افراد  کے  لئے جزوی طور پر مفت ہیں.

کورونا وائرس سے متعلق معلومات پر فوری رہنمائی حاصل کرنے کے لئے آپ بولو کی ٹیم کو فیس بک میسنجر کے ذریعے بھی نجی  پیغام بھیج سکتے ہیں۔ مطلوبہ معلومات اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں حاصل کی جا سکتی ہیں۔ تمام فراہم کردہ معلومات موجودہ ، قابل اعتماد ذرائع سے حاصل  کی  جاتی  ہیں،  جن  میں  حکومتِ  پاکستان اور عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) شامل  ہیں۔  

بولو کے تربیت یافتہ ماڈریٹرز کی ٹیم  پیر سے جمعہ صبح 9:00 بجے سے دوپہر 5:00 بجے تک سوالات کے جواب دیتی ہے۔ مزید یہ کہ بولو کی ویب سائٹ اور فیس بک پیج کو باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے تاکہ صارفین کو باخبر رکھا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:  ملک کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش ، نشیبی علاقوں میں پانی جمع

مزیدخبریں