(مانیٹرنگ ڈیسک)نشے میں دھت خاتون ماڈل نےگوالیار کے بازار میں کھڑی فوج کی گاڑی پر حملہ کرکے ہنگامہ کھڑا کردیا۔
واقعہ ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع گوالیار میں پیش آیا ہے ۔ پولیس کہنا ہے کہ ویڈیو میں موجود خاتون دہلی سے آئی ہوئی 22 سالہ ماڈل ہیں جنہوں نے مبینہ طور پر شراب کے نشے میں سڑک پر آ کرفوج کی گاڑی روک دی اور پھر گاڑی پر حملہ کردیا۔ ویڈیو میں خاتون کو گاڑی پر بار بار لاتیں مارتے حتیٰ کہ گاڑی کی ہیڈ لائٹ کو نقصان پہنچاتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
گاڑی میں موجود فوجی اہلکار کی جانب سے خاتون کو روکنے کی کوشش کی گئی تو اس نے بھارتی فوجی کو بھی دھکا دے دیا۔ ویڈیو میں موجود شخص کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ سر ویڈیو بن رہی ہے جس کے بعد فوجی اہلکار دوبارہ گاڑی میں جاکر بیٹھ گیا۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس خاتون کر پکڑ کر کارروائی کے لئے تھانے میں لے گئی ۔ ماڈل کا نام اب تک سامنے نہیں آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ملک کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش ، نشیبی علاقوں میں پانی جمع