طالبات ہراساں کیس۔۔ابتدائی رپورٹ میں ہولناک انکشافات

Sep 10, 2021 | 12:59:PM
طالبات ہراساں کیس۔۔ابتدائی رپورٹ میں ہولناک انکشافات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ایم اے او کالج میں طالبہ کوہراساں کرنے کے واقعے کی ابتدائی رپورٹ میں لیکچرار پر طالبہ کو میسجز کرنے کا الزام ثابت ہوگیا، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لیکچرار کو طالبات کے کسی تعلیمی ادارے میں نہیں ہونا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق ایم اے او کالج میں لیکچرار کے طالبہ کوہراساں کرنے کے واقعے میں انکوائری کمیٹی نے معاملے کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی، ابتدائی رپورٹ میں لیکچرار پر طالبہ کو میسجز کرنے کا الزام ثابت ہوگیا۔

ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا کہ لیکچرار کو طالبات کے کسی تعلیمی ادارے میں نہیں ہونا چاہیے جبکہ پرنسپل کالج نے کہا کہ لیکچرار نے طالبہ کو نمبر بڑھانے کیلئے باہر ملاقات کے میسجز بھیجے، رپورٹ میں لیکچرار کوکسی بھی طلبا کالج میں ٹرانسفر درخواست کردی۔

پرنسپل کالج کا مزید کہنا تھا کہ اساتذہ معاشرے کے رول ماڈل ہوتے ہیں، واقعہ افسوسناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  عمر شریف کی طبیعت تشویشناک۔۔وزیراعظم سے بڑی اپیل کردی