(24نیوز) وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے سبب تمام سرکاری اور نجی سکول 15 ستمبر تک بند رہیں گے۔
صوبائی وزیر تعلیم نے سکولوں میں چھٹیوں میں توسیع کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا، مراد راس نے یہ پیغام بھی دیا کہ گھر پر رہیں اور محفوظ رہیں۔
این سی او سی کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن میں کہا گیا تھا کہ کورونا پابندیوں میں توسیع کرتے ہوئے تعلیمی ادارے 15 ستمبر تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نوٹیفیکیشن میں کہا گیا تھا کہ کورونا سے متاثرہ 24 حساس اضلاع میں تعلیمی ادارے بروز بدھ مورخہ 15 ستمبر تک مزید بند رہیں گے۔ توسیع کا فیصلہ کورونا صورتحال اور ہیلتھ سسٹم پر دباؤ کے تحت کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:نشے میں دھت بھارتی ماڈل آپے سے باہر۔ فوج کی گاڑی پر حملہ۔ اہلکار سے بدتمیزی۔ ویڈیو وائرل