(مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور کمانڈرز کانفرنس میں روایتی اور غیرروایتی خطرات سے نمٹنے کیلئے مکمل تیار رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہہ پاکستان خطےمیں دیرپا امن کے لئے کوشاں ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی ، کانفرنس میں عالمی،علاقائی،داخلی سیکیورٹی کی صورتحال سمیت افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پربھی گفتگو ہوئی ۔
آرمی چیف نے مؤثربارڈرمینجمنٹ نظام پراطمینان کااظہار کرتے ہوئے کہا بارڈرمینجمنٹ سےنقل و حرکت اور داخلی سیکیورٹی صورتحال کنٹرول میں ہے۔ انہوں نے غیرملکی عملےکےانخلامیں فوج کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطےمیں دیرپا امن کے لئے کوشاں ہے۔
کور کمانڈرز کانفرنس میں کشمیرکی آزادی کیلئےسیدعلی گیلانی کی جدوجہد اور قربانیوں پرخراج تحسین پیش کیا گیا ۔ شرکا نے کہا سیدعلی گیلانی نےپوری زندگی کشمیریوں کےحق خودارادیت کیلئےصرف کی۔شرکا نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا پاک فوج کشمیری عوام کیساتھ ہے ، بھارتی ریاستی جبر کو ہر سطح پر اجاگر کرتے رہیں گے اور پاکستان میں امن خراب کرنےکی تمام سازشوں کوناکام بنایاجائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:نائن الیون پر افغان حکومت کی حلف برداری کے پیچھے راز کیا ہے؟
آرمی چیف نے کہا کہ دنیاافغانستان میں بامقصدرابطوں،انسانی ہمدردی کےتحت کرداراداکرے، خطےمیں دیرپاامن کیلئےعالمی برادری کامتحرک کردارضروری ہے، جس پر شرکا نے کہا کہ خطےمیں تمام فریقین دیرپاامن کے لئےباہمی تعاون کوفروغ دیں۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں سکول کب تک بند رہینگے۔۔ صوبائی وزیر نے اعلان کردیا