تکذیب نکاح کیس: عدالت نے اداکارہ میراسے مزید شواہد طلب کرلئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سیشن کورٹ میں اداکارہ میرا کی تکذیب نکاح کی اپیل پر سماعت،عدالت نے اداکارہ میرا سے اپنی صفائی میں مزید شواہد طلب کرلئے۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے وکلا کی ہڑتال کے باعث سماعت کو بغیر کارروائی ملتوی کردیا اور اداکارہ میرا سے اپنی صفائی میں مزید شواہد مانگ لئے۔ عدالت نے اداکارہ میرا کو آئندہ سماعت پر مزید شواہدجمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔اداکارہ میرا نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ وہ مزید شواہد عدالت کے سامنے رکھنا چاہتی ہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ میرا نے فیملی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کررکھی ہے،فیملی کورٹ نے اداکارہ میرا کو عتیق الرحمان کی بیوی قرار دیا تھا ۔اداکارہ میرا نے اپیل میں موقف اختیار کیا کہ عتیق الرحمان سے نکاح نہیں کیا عدالت نے حقائق کے برعکس فیصلہ سنایا، عدالت فیملی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کا حکم دے۔
یہ بھی پڑھیں: سدھارتھ کے بعد ایک اور بگ باس کنٹسٹنٹ کی موت ؟؟؟