سیف اور کرینہ سوشل میڈیا سے کافی تنگ۔۔ آخر منہ کھولنا پڑا

Sep 10, 2021 | 19:08:PM
سیف اور کرینہ سوشل میڈیا سے کافی تنگ۔۔ آخر منہ کھولنا پڑا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکار سیف علی خان اور اداکارہ  کرینہ کپور کو اپنے دونوں بچوں کے ناموں کی وجہ سے سوشل میڈیا پر کافی پیچھا کیا جارہا ہے اور اس بات پر انکے خلاف کافی منفی باتیں کہی جاررہی ہیں۔ آخر کار اداکار سیف علی خان نے اپنی زبان کھولتے ہوئے کہا ہے کہ  منفی باتیں پھیلانے والے لوگوں کے لئے کچھ کہنا بیکار ہے کیونکہ وہ وہیں کریں گے جو انہیں کرنا ہوگا۔

بھارتی نجی ٹی وی کی ویب رپورٹ کے مطابق سیف علی خان اور کرینہ کپور کی جانب سے بڑے بیٹے تیمور علی خان کا نام رکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے دونوں کی جم کر کلاس لگائی تھی۔سیف علی خان اور کرینہ کپور خان اپنے دونوں بچوں کے ناموں کی وجہ سے سوشل میڈیا پر کافی ٹرول ہوتے ہیں۔کرینہ کپور اور سیف علی خان کے پہلے بیٹے تیمور علی خان کا نام کافی تنازعات میں تھا ۔ اب ان کے دوسرے بیٹے جہانگیر کا نام بھی تنازع کی زد میں آگیا ہے۔ شاید اسی خوف کی وجہ سے کرینہ نے ابھی تک اپنے دوسرے بیٹے کا اصل نام ظاہر نہیں کیا تھا ۔ کرینہ نے اس سال فروری میں اپنے دوسرے بیٹے کو جنم دیا تھا ۔حال ہی میں یہ دونوں ایک بار پھر اپنے چھوٹے بیٹے کے نام کے حوالے سے صارفین کے نشانے پر آگئے ۔ان کے چھوٹے بیٹے کا نام جہانگیر جیسے ہی سامنے آیا تو سوشل میڈیا پر اس کے لئے بہت منفی تبصرے کئے گئے۔ حال ہی میں سیف علی خان نے بتایا کہ وہ ٹرولنگ کے بارے میں کیا سوچتے ہیں۔ پہلی بار سیف نے اس معاملے پر اپنی خاموشی توڑ دی ہے۔سیف علی خان نے کہا کہ نگیٹوٹی پھیلانے والے لوگوں کے لئے کچھ کہنا بیکار ہے کیونکہ وہ وہیں کریں گے جو انہیں کرنا ہوگا۔

ایک انٹرویو میں سیف نے کہا کہ دنیا ایک جیسی نہیں ہے، لوگ ایک ہی طور پر خوش نہیں ہیں ہم خاص استحاق رکھنے والے لوگ ہیں اور مجھے لگتا ہے کہ ہم اچھے لوگ ہیں۔انہوں نے کہا ہم  ٹیکس بھرتے ہیں، ہم لیگل لوگ ہیں اور لوگوں کو تفریح مہیا  کرنے کیلئے سخت محنت کرتے ہیں۔ ہم اچھا کرتے ہیں اور ہم دنیا میں پازیٹوٹی کیلئے اپنا حصہ ڈالتے ہیں، ان لوگوں پر کمنٹ کرنا جو نگیٹوٹی پھیلا رہے اور تقسیم کر رہے واقعی ہم اس کے لائق نہیں ہیں۔ میں کوشش کرتا ہوں منفی کمنٹ نہ پڑھوں، کسی اور چیز پر فوکس کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔

اس ہنگامے کے درمیان کرینہ کی بھابھی صبا علی خان ان کے دفاع کے لئے آگے آئی ہیں ۔ انہوں نے اپنے ہی انداز میں لوگوں کو جواب دیا ہے ۔ انہوں نے انسٹاگرام سٹوری پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے ، جس میں لکھا ہے کج 'نام میں کیا ہے؟ پیار کرو ، جینے دو اور جانے دو۔ بچے خدا کی نعمت ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: کملی یار دی کملی۔۔ دلیپ  کمارکے غم میں سائرہ بانو  کو کیا ہوگیا۔۔!