راولپنڈی: ایڈیشنل آئی جی موٹروے گاڑی پر فائرنگ سے زخمی، بھائی جاں بحق

Sep 10, 2021 | 19:38:PM

(24 نیوز)راولپنڈی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایڈیشنل آئی جی موٹروے شدید زخمی ہوگئے جبکہ ان کے بھائی جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ نصیرآباد کی حدود میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے ایڈیشنل آئی جی موٹروے سجاد افضل کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایڈیشنل آئی جی موٹروے سجادافضل آفریدی زخمی اور ان کے بھائی نعمان افضل جاں بحق ہوگئے۔
اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ناکہ بندی کر دی ہے، ملزمان کی تلاش کیلئے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن جاری ہے۔
آئی جی پنجاب نے پولیس کے سینئرافسر کی گاڑی پرفائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے آرپی او راولپنڈی سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب نے واقعے میں ملوث ملزمان کو جلدازجلد گرفتار کر کے سخت قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اثاثہ جات ڈیکلیئریشن سکیم : ایف بی آر کا ٹیکس گزاروں کیلئے بڑا اعلان

مزیدخبریں