عمر شریف کی علاج کیلئے وزیراعظم سے مدد کی اپیل، دلیر مہندی بھی بول پڑے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) معروف بھارتی گلوکار دلیر مہندی نے بھی لیجنڈ کامیڈین عمر شریف کے علاج کیلئے وزیراعظم سے مددکی اپیل کردی۔
گلوکار دلیر مہندی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں عمر شریف کے ساتھ اپنے ماضی کی یاد تازہ کی۔جس میں انہوں نے بتایا کہ عمر شریف اور میں شوکت خانم کی فنڈریزنگ میں ایک ساتھ رہے ہیں۔
بھارتی گلوکار نے مزید کہا کہ عمر شریف کینسر سوسائٹی کیلئے کام پر بہت خوش تھے، آج انہیں علاج کی سخت ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میں وزیراعظم پاکستان عمران خان سے اپیل کرتا ہوں کہ آپ آرٹسٹ برادری کی مدد کریں۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیں: کملی یار دی کملی۔۔ دلیپ کمارکے غم میں سائرہ بانو کو کیا ہوگیا۔۔!