کورونا ویکسین نہ لگوانے والی امریکی ٹک ٹاکر کا انتقال، موت سے پہلے آخری ویڈیو میں کیا کہا؟

Sep 10, 2021 | 22:13:PM
کورونا ویکسین نہ لگوانے والی امریکی ٹک ٹاکر کا انتقال، موت سے پہلے آخری ویڈیو میں کیا کہا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کورونا ویکسین نہ لگوانے والی امریکی ٹک ٹاکر لڑکی موت کے منہ میں چلی گئی تاہم دنیا سے جانے سے قبل ایک ویڈیو کے ذریعے لوگوں کو ویکسین لگوانے کی تنبیہ کر گئی۔
 میل آن لائن کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کی 31سالہ الیگزینڈرا بلینکن بلر نامی یہ ٹک ٹاکر کورونا وائرس کا شکار ہو کر ہسپتال میں زیرعلاج تھی، جہاں گزشتہ روز وہ زندگی کی بازی ہار گئی۔ 
الیگزینڈرا نے اپنی موت سے 9روز قبل ہسپتال کے بستر پر ہی ایک ویڈیو ریکارڈ کرکے اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی تھی جس میں وہ لوگوں سے التجا کر رہی ہوتی ہے کہ وہ کورونا ویکسین لازمی لگوائیں۔ وہ اس ویڈیو میں کہتی ہے کہ”مجھ میں اتنی توانائی نہیں ہے کہ زیادہ بول سکوں۔ لہٰذا میں جلدی بات کرنے کی کوشش کرتی ہوں۔میں نے ویکسین نہیں لگوائی تھی۔ میں محض اپنی تحقیق کرتی رہ گئی۔ میں خوفزدہ تھی۔اب میں سمجھتی ہوں کہ میں نے سنگین غلطی کی۔ مجھے انتظار نہیں کرنا چاہیے تھا۔ آپ لوگوں کو یہ غلطی نہیں کرنی چاہیے اور فوری ویکسین لگوانی چاہیے۔“

یہ بھی پڑھیں: ایڈیشنل آئی جی موٹر وے پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کی ویڈیو سامنے آگئی