یکطرفہ محبت۔۔ ناکامی پر لڑکی کا موبائل نمبر  فحش ویب سائٹ پر ڈال دیا۔۔پھر کیا ہوا۔۔؟ 

Sep 10, 2021 | 23:35:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) محبت کرنا کوئی جرم نہیں لیکن محبت کرنے والا جب اپنی محبت میں اندھا ہوکر انتقام لینے پر اتر آتا ہے تو پھر ایسی حرکت کر جاتا ہے جس کا انجام بہت برا ہوتا ہے ۔ اسی طرح بھارت میں یکطرفہ محبت میں انکار کے بعد لڑکےکی جانب سےبھیانک حرکت کےذریعے لڑکی کو بدنام کرنے اور اسے ہراساں کرنے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنا مہنگا پڑ گیا اور وہ سلاخوں کے پیچھے پہنچ گیا۔

بھارت کے نجی ٹی چینل کی رپورٹ کے مطابق ممبئی کے سائبر سیل نے ملاڈ لبرٹی گارڈن  کے علاقے سے کنال انگولکر نامی  ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔ ملزم محلے کی ایک لڑکی سے یکطرفہ پیارکرتا تھا۔ ملزم نے لڑکی کو پرپوزکیا تو لڑکی نے انکار کر دیا ، جس کے بعد ملزم نے مایوس ہو کر متاثرہ لڑکی کو بار بار فحش ویڈیو بھیجتا اور لڑکی کا موبائل نمبر فحش ویب سائٹ پر ڈال کر پریشان کرتا تھا۔ متاثرہ لڑکی کی شکایت پر پولیس نےکیس درج کرکے ملزم کو گرفتاکرلیا۔پولیس کےمطابق متاثرہ لڑکی 21 سالہ طالب علم ہے۔ ملزم کے پڑوس میں رہتی ہے ۔ جان پہچان ہونے کی وجہ سے ملزم کنال نے طالبہ کا موبائل نمبر لیا تھا۔ کنال نے اسے پہلے بھی پرپوز کیا تھا ، لیکن طالبہ نےانکار کر دیا۔ اس کے بعد کنال نے متاثرہ طالبہ کا نمبر ایک فحش سائٹ پر ڈال دیا تھا جس سے لڑکی کو مختلف نمبروں سے کالیں آتی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: تو نہیں اور سہی۔۔سشانت سنگھ راجپوت کی سابق گرل فرینڈ شادی کیلئے ریڈی

  


 

مزیدخبریں