(24 نیوز)سابق صدر آصف زرداری سے قطر کے سفیر شیخ سعود بن عبد الرحمن بن فیصل الثانی نے ملاقات کی ،ملاقات میں دوطرفہ تعلقات میں مزید فروغ پر بات چیت کی گئی ۔
اس موقع پرآصف زرداری نے قطر کے سفیر کو حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔ سابق صدر نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کےلئے امداد پر قطر کا شکریہ ادا کیا۔آصف زرداری اور قطر کے سفیرکے درمیان دنیا میں موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کےلئے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔
یہ بھی پڑھیں: سلطان خان کے اے این پی میں جانے کا دکھ ہے، تیمور سلیم جھگڑا