انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی: رانا تنویر پر 25 ہزار جرمانہ عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر رانا تنویر حسین پر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر این اے 118 ننکانہ نے رانا تنویر کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا تھا۔ ترجمان کے مطابق نوٹس میں کہا گیا کہ رانا تنویر حسین نے امیدوار کی انتخابی مہم شرکت تھی۔
الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر نے رانا تنویر حسین پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔