سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں نئے بحران نے سر اُٹھا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) محکمہ صحت کی جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں 10 لاکھ 79 ہزار متاثرین مختلف امراض کا شکار ہوچکے ہیں۔
اس رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سانس، دمہ اور سینے سے متعلقہ امراض کے 12 ہزار 8 سو 19 کیسز رپورٹ ہوئے۔ جلد سے متعلقہ امراض کے 14 ہزار 3 سو 39 افراد رپورٹ ہو چکے ہیں جبکہ 15 ہزار 8 سو 44 متاثرین ڈائریا میں مبتلا ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ سانپ کے کاٹے کے 4 کیسز رپورٹ ہوئے۔
یہ بھی پڑھیے: سیلاب زدہ خواتین اور بچوں کے لیے بڑا قدم
تفصیلات کے مطابق سیلاب میں ڈوبے علاقوں سے ملیریا کے 2 ہزار 3 سو 10 اور ڈینگی کے 104 کیسز سامنے آچکے ہیں۔ اس کے علاوہ 19 ہزار 1 سو 79 افراد آنکھوں کے امراض کا شکار ہوئے ہیں جبکہ دیگر بیماروں کے 23 ہزار 2 سو 37 افراد مختلف میڈیکل کیمپس میں لائے جا چکےہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق سیلاب متاثرہ علاقوں میں گیسٹرو، جلدی امراض، ڈینگی، ملیریا اور ڈائریا کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور اس کا زیادہ شکار بزرگ، بچے اور خواتین ہو رہے ہیں۔