(ویب ڈیسک) پاکستان اور افغانستان کے شارجہ میں ہونے والے میچ کے بعد اسٹیڈیم میں توڑ پھوڑ کرنے والے ہر تماشائی کو 3 ہزار درہم یعنی تقریباً 2 لاکھ پاکستانی روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ان افراد کو وارننگ بھی جاری کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آئندہ ایسی کسی بھی سرگرمی میں حصہ لینے پر ڈی پورٹ بھی کیا جا سکتا ہے۔
دبئی کے پولیس حکام نے شارجہ اسٹیڈیم میں ہنگامہ آرائی کرنے والے 97 افغانیوں کو گرفتار کیا تھا جبکہ متحدہ عرب امارات کے مختلف حصوں سے بھی پاکستانی شائقین سے ہاتھا پائی کرنے پر 117 افغانیوں اور مجموعی طور پر 391 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے: افغان شائقین کی ہنگامہ آرائی کے حوالے سے بڑی پیش رفت