اشتہاری ملزم کے گھر پر چھاپہ، پولیس کے مبینہ تشدد سے خاتون جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سیالکوٹ کے ڈسکہ تھانہ بمبانوالہ پولیس نے اشتہاری ملزم کے گھر پر چھاپا مارا اور اس دوران مبینہ تشدد سے 55 سالہ خاتون جاں بحق ہوگئیں۔
جاں بحق خاتون کے ورثاء نے سیالکوٹ گوجرانوالہ روڈ پر لاش رکھ کر احتجاج کیا اور پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔
جبکہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی انکوائری کی جا رہی ہے اگر چھاپہ مارنے والے اہلکاروں کی غفلت ثابت ہوئی تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیے: ٹریکٹر ٹرالی کی رکشے کو ٹکر سے 3 طالبات جاں بحق