کراچی کے شہریوں کے لئے بڑا تحفہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک) کراچی والوں کیلئے اچھی خبر، عبدالستار ایدھی بی آر ٹی اورنج لائن کا آغاز آج سے ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق اورنج لائن بس کا کرایہ ابتدائی طور پر 20 سے 25 روپے رکھا جائے گا اور ابتدائی طور پر 12 بسوں سےآغازکیا جائے گا جبکہ بسوں کی مجموعی تعداد 40 ہوگی۔اورنج لائن بس سروس بورڈ آفس ناظم آباد سے اورنگی ٹاؤن تک چلائی جائے گی۔ وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ روزانہ ہزاروں شہری جدید پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرسکیں گے۔ سندھ حکومت چیئرمین بلاول بھٹوکے وژن پرعمل پیراہے اور یہ پراجیکٹ کراچی کی تاریخ کا سب سے بڑا اور جدید پروجیکٹ ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں : شہباز گل کی درخواست ضمانت 14 ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر
شرجیل میمن نے مزید کہا کہ کراچی والے آج سے جدید سفری سہولت سے مستفید ہوسکتے ہیں۔
From tomorrow Orange Line BRT ( Abdul Sattar Edhi Line ) will be open for the people of karachi. Due to current situation of Floods the opening will be in simple manner. PPP’s Sindh government will focus on more transport projects for the people of Sindh. #OrangeLineBRTKarachi pic.twitter.com/q1EQPGIgQW
— Sharjeel Inam Memon (@sharjeelinam) September 9, 2022