طلباء کیلئے اہم خبر , محکمہ سکول ایجوکیشن کابڑا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) سرکاری سکولوں کے طلبا بھی امتحان میں فیل ہونگے، محکمہ سکول ایجوکیشن نے 100 فیصد بچوں کو پاس کرنے کی پالیسی ختم کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سکول انفارمیشن سسٹم پر بچوں کی پروموشن اور فیل ہونے کی آپشن شامل کر دی گئی،ہر سال نتائج کے بعد پروموٹ ہونیوالے بچوں کا آن لائن ریکارڈ اَپ ڈیٹ کیا جائیگا،فیل ہونیوالے بچوں کا نام ڈی موٹ والے خانہ میں درج کیا جائیگا،اس سے قبل سالانہ امتحان سے قبل تمام بچوں کو اگلی جماعت میں پروموٹ کر دیا جاتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں سیاسی تبدیلی، چودھری شجاعت کو بڑی سپورٹ مل گئی
اساتذہ کا کہنا ہے کہ محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے بچوں کے پاس فیل کی آپشن شامل کرنا احسن فیصلہ ہے، 100 فیصد پاس کرنے کی پالیسی کے باعث بچے پڑھائی میں دلچسپی نہیں لیتے تھے.
محکمہ تعلیم کے مطابق پنجاب بھرکے سکولوں میں زیرتعلیم طلبا کا ڈیٹا آن لائن کرنے کے باعث آپشن کو شامل کیا گیا ہے۔