بادشاہ چارلس سوم نے باضابطہ طور پر برطانوی تخت و تاج سنبھال لیا

Sep 10, 2022 | 12:18:PM
بادشاہ چارلس نے برطانوی تخت و تاج سنبھال لیا
کیپشن: بادشاہ چارلس سوم (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بادشاہ چارلس سوم نے 96 سالہ ملکہ کی وفات کے بعد تخت سنبھال لیا۔ شاہی جانشینی کی قطار میں تخت کا وارث، بادشاہ یا ملکہ کے سب سے بڑے بچے کو بنایا جاتا ہے۔ ملکہ الزبتھ کی وفات کے بعد ان کے پہلے بیٹے چارلس نے تخت سنبھالا اور بادشاہ بن گئے۔

چارلس کے جانشین ان کے سب سے بڑے بیٹے شہزادہ ولیم ہیں جنہیں بادشاہ نے پرنس آف ویلزکے ٹائٹل سے نوازہ ہے۔

تخت کے لیے شہزادہ ولیم کے بڑے بیٹے پرنس جارج دوسرے نمبر پر جبکہ ان کی بڑی بیٹی شہزادی شارلٹ تیسرے نمبر پر ہیں۔ شاہی جانشینی کے قوانین میں 2013ء میں ترمیم کی گئی تھی تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ شاہی خاندان کے بیٹوں کو ان کی بڑی بہنوں پر فوقیت نہ ملے۔

یہ بھی پڑھیے: کن مشہور شخصیات نے ملکہ برطانیہ کی وفات پر ان کے ساتھ یادگار تصاویر پوسٹ کیں؟

دوسری جانب ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی وفات کے بعد برطانیہ کے نئے بادشاہ بننے والے چارلس سوئم نے قوم سے اپنے پہلے خطاب میں کہا کہ میں بہت زیادہ دکھی احساسات کے ساتھ آپ سے بات کر رہا ہوں۔ ملکہ برطانیہ الزبتھ ایک متاثرکن شخصیت تھیں۔ انہوں نے اپنی زندگی لوگوں کی خدمت کے لیے وقف رکھی۔

ویڈیو خطاب میں بادشاہ چارلس نے آنجہانی والدہ ملکہ الزبتھ دوم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملکہ نے اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرنے کے لیے بہت قربانیاں دیں ، ان کی لگن اور محنت کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا۔