تشویشناک خبر، پنجاب میں ڈینگی بے قابو

Sep 10, 2022 | 12:24:PM

(ویب ڈیسک ) حالیہ بارشوں کی وجہ سے پنجاب بھر میں ایک بار پھر سے  ڈینگی کیسز میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے، محکمہ صحت پنجاب کی رپورٹ کے مطابق صرف 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 125 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر سے 24 گھنٹے کے دوران ڈینگی کے 125 مریض رپورٹ ہوئے۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبے میں سب سے زیادہ کیسز راولپنڈی میں رپورٹ ہوئے، اور 24 گھنٹوں میں اس شہر میں ڈینگی کے 50 مریض سامنے آئے۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق دوسرے نمبر پر لاہور سے ڈینگی کے 39 کیسز اور گوجرانوالہ سے ڈینگی کے 9 مریض رپورٹ ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق ملتان، شیخوپورہ، اوکاڑہ سے تین تین کیسز، پاکپتن، مظفرگڑھ، قصور، گجرات، ساہیوال، وہاڑی سے دو دو کیسز رپورٹ ہوئے۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق رواں سال صوبے میں ڈینگی کے 2033 مریض رپورٹ ہوگئے ہیں، صوبے بھر کے اسپتالوں میں ڈینگی کے 520 مریض داخل ہوئے، اور لاہور کے اسپتالوں میں ڈینگی کے 141 مریض زیرعلاج ہیں۔

مزیدخبریں