پاک فوج ہیلی کاپٹرز کی 17 پروازیں، سیلاب میں پھنسے 90 افراد کو نکالا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاک فوج سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے پیش پیش، پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز نے مجمعوی طور پر 463 پروازیں کیں اور سیلاب میں پھنسے 4 ہزار 354 کے قریب افراد کو نکالا۔
نیشنل فلڈ رسپانس کوارڈینیشن سینٹر کے مطابق پاک فوج نے گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 17 پروازوں میں 90 افراد کو متاثرہ علاقوں سے نکالا ہے، مجموعی طور پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے 4 ہزار 354 افراد کو متاثرہ علاقوں سے نکالا جا چکا ہے۔
نیشنل فلڈ رسپانس کوارڈینیشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں 147 ریلیف کیمپس اور 284 ریلیف کولیکشن پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں۔ اب تک سیلاب متاثرین میں 6 ہزار 463 ٹن خوراک سیلاب متاثرین میں تقسیم کی جاچکی ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق سندھ میں سیلاب سے قمبر شہداد کوٹ، جیکب آباد، لاڑکانہ اور خیرپور سب سے زیادہ متاثر ہوئے جبکہ خیبرپختونخوا میں چارسدہ، سوات، ڈی آئی خان اور ٹانک سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔
نیشنل فلڈ رسپانس کوارڈینیشن سینٹر کے مطابق پنجاب میں سلاب سے راجن پور اور ڈیرہ غازی خان کے اضلاع سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ سیلاب سے 6579 کلومیٹر سڑکیں اور 246 پل تباہ ہوئے۔